چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا موبائل پورٹل پر ایشیا بحر الکاہل کی خبروں کے ایک چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا نے اپنے موبائل پورٹل پر ایشیا بحرالکاہل کی خبروں کے لئے ایک چینل لانچ کردیا ہے۔
ایشیا بحرالکاہل خطے کی جامع اور مفصل کوریج کرنے والا نیا ایشیا بحرالکاہل چینل بڑی خبروں، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی خبروں، تصاویر اور انٹرویوز کو پیش کرے گا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے کہا کہ شِنہوا جامع طور پر گہری اصلاحات اور چینی جدیدیت میں پیشرفت کی داستانیں بیان کرنا جاری رکھے گا۔
فو نے کہا کہ اس میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) سے متعلق داستانیں بھی بیان کی جائیں گی جو اپنے رہائشیوں کی معاشی ترقی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ چین کے ایشیا بحر الکاہل میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے چیف سیکرٹری برائے انتظامیہ چن کووک ۔ کی نے کہا کہ شِنہوا بروقت اور معروضی رپورٹنگ سے چین کے حقائق اور تازہ ترین پیشرفت سے دنیا کو باخبر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہانگ کانگ میں زندگی کے تمام شعبے شِنہوا کے ساتھ مل کر "ایک ملک، دو نظام” کے نفاذ کی کامیابیوں سے متعلق مزید داستانیں سناتے رہیں گے۔
