ہیٹی: ہیٹی میں مہاجرین کی کشتی میں آتشزدگی کے نتیجے میں 40 مہاجرین جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے جاری بیان میں بتایا ہے کہ ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس جزائر جانیوالی ایک کشتی میں آتشزدگی سے 40مہاجرین بحق ہوگئے ہیں جبکہ 41 افراد کو بچا لیا گیا۔
آئی او ایم سربراہ گریگوری گوڈسٹین نے واقعے کی ذمہ داری ہیٹی کے سیکیورٹی بحران اور ہجرت کے محفوظ و قانونی طریقوں کی عدم موجودگی پر عائد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہیٹی کی سماجی معاشی صورتحال مشکل میں ہے، گزشتہ مہینوں میں ہونیوالے پرتشدد واقعات شہریوں کو بے باک اقدامات کی جانب لے جارہے ہیں۔