منگل, جنوری 14, 2025
انٹرنیشنلاسرائیلی فوج کی بربریت، حملوں میں مزید 25فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی بربریت، حملوں میں مزید 25فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کے فلسطین کے مختلف علاقوں میں حملوں کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مختلف علاقوں شیخ رضوان، جبالیہ، البریج کیمپ اور خان یونس میں بمباری کر کے مزید 25 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گھر پر اسرائیلی حملے میں 5فلسطینی ،جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں 2بچوں سمیت 4فلسطینی شہید ہو گئے۔البریج کیمپ میں گھر پر حملے میں 3فلسطینی ،النصیرات کیمپ میں 2گھروں پر اسرائیلی حملے میں 12فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا ۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار 848ہوگئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں