جمعہ, اپریل 18, 2025
پاکستانچین کی بلوچستان میں ٹرین حملے کے زخمیوں کے لئے ہنگامی امداد...

چین کی بلوچستان میں ٹرین حملے کے زخمیوں کے لئے ہنگامی امداد کی فراہمی

 کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے بچائے گئے مسافر  بیٹھےہیں۔(شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے پاکستان کی انجمن ہلال احمر (پی آر سی ایس) کو ہنگامی نقد امداد فراہم کی ہے۔

پاکستان میں  چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس ضمن میں  منعقدہ ایک تقریب  میں چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سےپاکستانی انجمن ہلال احمر کو نقد امداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کا  سخت مخالف ہے  اور صوبہ بلوچستان میں مسافر ٹرین پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 11 مارچ کو مسافر ٹرین پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 21 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

سفیر نے کہا کہ چینی حکومت متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہے۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ طبی علاج اور زخمیوں کی مدد میں پا کستان کی معاونت کے لئے چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے  ہنگامی نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری خارجہ  آمنہ بلوچ اور پی آر سی ایس کی چئیر پرسن فرزانہ نائیک نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے امداد وصول کی  اور  چین کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ اس خاص لمحے میں، چین کی مضبوط حمایت نے پاکستان کو متاثر کیا ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان بھائیوں جیسی آہنی دوستی کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!