چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوژو میں فوژو میونسپل عوامی تحفظ بیورو کے نان جے پولیس سٹیشن میں چینی مین لینڈ میں رہنے والی تائیوان کی شہری اپنا رہائشی اجازت نامہ(بائیں) دکھاتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی مرکزی حکومت نے ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے شہریوں کے لئے سفر اور رہائش میں سہولت کے لئے 2 نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جو جمعرات سے نافذ العمل ہوں گے۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن(این آئی اے) نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے شہری جن کے سفری اجازت نامے گم ہوگئے ہیں، انہیں نقصان پہنچا ہو یا وہ ساتھ لانا بھول گئے ہوں، 7 دن کے لئے قابل عمل الیکٹرانک پرمٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سے وہ مین لینڈ کے شہروں میں پروازوں یا ٹرینوں میں سفر کر سکیں گے۔
این آئی اے نے سفر اور رہائش کے اجازت ناموں کو منسلک کرنے والی تصدیقی سروس کا بھی آغاز کیا ہے۔
لوگ این آئی اے کے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے اجازت نامے کا ثبوت حاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں یا ملک بھر میں کاؤنٹی کی سطح یا اس سے اوپر کے کسی بھی امیگریشن دفتر سے سرکاری کاغذی دستاویز حاصل کرسکتے ہیں۔
ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں کو خدمات دینے والے سرکاری ادارے اور کاروبار خودکار تصدیق کے لئے این آئی اے کے تصدیقی پلیٹ فارم کے ساتھ اپنے نظام کو منسلک کرسکتے ہیں۔
این آئی اے نے پہلے ہی ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے شہریوں کے لئے نقل و حمل، مالیات اور ٹیلی مواصلات سمیت 10 شعبوں میں 40 سے زائد سروس اقدامات نافذ کئے ہیں جس سے یہ رہائشی حقیقی وقت میں مفت تصدیقی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
