پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینوانا، ہسپتال کے قریب دھماکہ،4افراد جاں بحق

وانا، ہسپتال کے قریب دھماکہ،4افراد جاں بحق

وانا:  جنوبی وزیرستان میں ہسپتال کے قریب دھماکے کے نتیجے میں4افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں کڑی کوٹ روڈ پر سٹی ہسپتال کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کا ہدف گاڑی میں سوار طالبان کمانڈر عین اللہ تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!