جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرٹینمنٹعفت عمر نے بیٹی کی منگنی کردی، تصاویر وائرل

عفت عمر نے بیٹی کی منگنی کردی، تصاویر وائرل

اداکارہ و میزبان عفت عمر نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی منگنی کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے کچھ دیر قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین تصویریں شیئر کی ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں عفت عمر کا لکھنا ہے کہ ’میری چھوٹی سی لڑکی کی منگنی ہو گئی ہے اور میں باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔عفت عمر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں میں اداکارہ کی بیٹی اور داماد کا چہرہ مکمل طور پر عیاں نہیں ہے۔تصویروں میں عفت عمر کی بیٹی اور داماد کا صرف ہاتھ، سائیڈ پوز اور پشت ہی دیکھی جا سکتی ہے۔

تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کی بیٹی نورِ جہاں نے انگریز سے منگنی کی ہے۔یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ عفت عمر نے منفی تبصروں سے بچنے کے لیے اپنی اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی کے ماہ میں اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے نیو یارک میں موجود کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی تھی۔

اس موقع پر عفت عمر کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹی نورِ جہاں اور شوہر کے ہمراہ فوٹوز شیئر کی گئی تھیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!