جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینچینی کار ساز ادارے نے تھائی لینڈ میں پریمیم الیکٹرک وہیکل متعارف...

چینی کار ساز ادارے نے تھائی لینڈ میں پریمیم الیکٹرک وہیکل متعارف کرادی

تھائی لینڈ کے صوبے چونبوری میں ایس اے آئی سی موٹر-سی پی کے پیداواری کارخانے میں ایک خاتون محنت کش کام کر رہی ہے۔(شِنہوا)

بینکاک (شِنہوا) چینی کار ساز ادارے ایس اے آئی سی  موٹرنے تھائی لینڈ میں اپنے ایم جی برانڈ کے تحت ایک پریمیم الیکٹرک وہیکل(ای وی) کی لائن اپ متعارف کرائی ہے، اس کا مقصد تھائی آٹو موٹو مارکیٹ میں کٹنگ-ایج اور صارف پر مبنی ٹیکنالوجیز متعارف کرانا ہے۔

اس تقریب میں کوپ الیکٹرک ایس یو وی  ایم جی آئی ایم 6  کو پیش کیا گیا۔ چین میں کامیابی کے ساتھ متعارف کرائے جانے کے بعد اب اس ماڈل کے دائیں ہاتھ کے ڈرائیو ورژن کو جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں پیش کیا گیا ہے۔

نئی ایم جی آئی ایم6  پریمیم اور پرفارمنس دونوں ورژنز میں دستیاب ہے، جو "انٹیلی جنس ان موشن” کے تصور کے تحت تیار کی گئی ہے، اس میں ذہین ڈرائیونگ کا تجربہ، مستقبل کی حفاظتی ٹیکنالوجی، اور جدید الیکٹریفیکیشن کی خصوصیات شامل ہیں۔

تقریب کے دوران ایم جی سیلز (تھائی لینڈ) کے صدر اور ایس اے آئی سی  موٹر۔سی پی کے نائب صدر شو ین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کا مقصد تھائی گاڑیوں کی مارکیٹ میں الیکٹرک وہیکلز کے لئے نئے معیار قائم کرنا اور ڈرائیونگ تجربےکا دوبارہ تعین کرنا ہے کیونکہ یہ دونوں عناصر ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

شو نے کہا کہ ایم جی تھائی لینڈ میں شراکت داروں سے تعاون کر رہی ہے تاکہ ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی گاڑیوں کی صنعت کو عالمی سطح پر لے جایا جا سکے اور ساتھ ہی صارفین پر مرکوز جدید اختراعات اور ٹیکنالوجیز متعارف کر کے پائیداری کو بھی فروغ دیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!