چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی نائب وزیرتجارت وانگ شو وین ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شو وین نے کہا ہے کہ چین ۔ امریکہ مستحکم، مثبت اور پائیدار اقتصادی و تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو پورا کرتے ہیں اور یہ دنیا بھر کے اداروں کے لئے بھی مفید ہوں گے۔
چین کے عالمی تجارتی نمائندے وانگ نے امریکی کمپنی’’ پیپسی کو ‘‘کے چیئرمین اور سی ای او ریمون لاگوارٹا کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات باہمی مفید اور دونوں کے لئے سودمند ہیں۔
وزارت تجارت کے مطابق انہوں نے چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات اور چین میں کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وانگ نے حکومت کی کاکردگی رپورٹ میں 2025 کے لئے اقتصادی شرح نمو کے حصول میں چین کے اعتماد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی مقامی طلب کو بڑھانے اور کھپت کے فروغ سے متعلق متعارف کردہ پالیسی اقدامات ’’پیپسی کو‘‘ سمیت سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی اداروں کو بھی مزید مواقع فراہم کریں گے۔
نائب وزیر نے امریکہ کی جانب سے چین پر عائد کردہ یکطرفہ ٹیکسز جیسے امور پر چین کا مئوقف بھی واضح کیا۔
ملاقات کے دوران لاگوارٹا نے کہا کہ چین کی کھپت دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں ’’پیپسی کو ‘‘ کا خوراک اور مشروبات کا کاروبار تیزی سے ترقی کررہاہے۔
انہوں نے مقامی آپریشنز میں سرمایہ کاری بڑھانے اور چینی مارکیٹ میں بھرپور شرکت کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیپسی کو‘‘ امریکی کاروباری حلقوں کا ایک رکن ہونے کے ناطے مثبت اور مستحکم امریکہ-چین تعلقات میں پیشرفت کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کو پرعزم ہے۔
