منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانجسٹس (ر)مقبول باقر کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت ، چیف جسٹس...

جسٹس (ر)مقبول باقر کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت ، چیف جسٹس کے فیصلے کی تائید

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ذاتی وجوہات کی بناء پر سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی آئینی ہے، اس معاملے پر ہونیوالے تنقید بلا جواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں،مقدمات کا بیگ لاگ نمٹانے کیلئے ایڈہاک ججز کی تعیناتی ضروری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں