جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینپاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے،ڈاکٹر...

پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے،ڈاکٹر نعیم الظفر

اسلام آباد: سربراہ ادارہ شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے بتایا ہے کہ پاکستان میں آبادی کی بڑھنے کی شرحد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جو مستقبل میں مسائل پیدا کرسکتی ہے، موجودہ شرح سے 2050ء تک آبادی دگنی ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ساتویں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری رپورٹ کے اجرا کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر نعیم الظفرنے بتایا کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دنیا سمیت خطے میں سب سے زیادہ ہے جو مستقبل میں مسائل پیدا کرسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا کا پانچوں زیادہ آبادی والا ملک ہے، پاکستان میں شرح آبادی 2.5 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی آبادی 24کروڑ 14لاکھ 90ہزار ہے،موجودہ شرح کے مطابق 2050ء تک پاکستان کی آبادی دگنا ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کی آبادی 12کروڑ 76 لاکھ 9ہزار، خیبرپختونخوا کی 4کروڑ 8لاکھ 6ہزار اور سندھ کی 5کروڑ 57لاکھ ہے ، صرف کراچی شہر کی آبادی 2کروڑ 40لاکھ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں دیہی آبادی 61 فیصد اور شہری آبادی 39فیصد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں شادی شدہ افراد کی تعداد 66فیصد ہے ۔نعیم الظفر نے بتایا کہ ملک میں68فیصد مرد اور 53فیصد خواتین پڑھی لکھی ہیں جبکہ 5سے 16سال تک کے 2کروڑ 53لاکھ 70ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 96لاکھ، سندھ میں 78لاکھ ، خیبرپختونخوا میں49لاکھ بچے اور بلوچستان میں 50لاکھ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کل آبادی کے 3.10فیصد افراد معذور ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 21لاکھ 26ہزار 79افغان، بنگالی، چینی اور دیگرغیرملکی رہ رہے ہیں، پاکستان میں 87لاکھ ہندو، مسیحی، احمدی اور دیگر مذہب کے لوگ آباد ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں