ایبٹ آباد: ایبٹ آباد پولیس نے 3بچوں کو ذبح کرنیوالی ماں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ نواں میں ماں نے 3 بچوں کو ذبح کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کو گرفتار کر کے بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق 9 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ 7 اور 4 سالہ بیٹیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ سے وقوعہ کے بارے میں تفتیش جاری ہے جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
