تہران: ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الزامات بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی میڈیا پرایران کے ٹرمپ پر حملے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ،بدنیتی پرمبنی اور گمراہ کن ہیں۔دوسری جانب ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان ناصرکنانی نے کہا ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے میں ملوث ہونے کے تمام الزامات کی پرزور تردید کرتا ہے تاہم قاسم سلیمانی کے قتل میں ٹرمپ کے براہ راست ملوث ہونے کے باعث ان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے پرعزم ہیں۔