اسلام آباد: صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الگ الگ بیانات میں صدر آصف زرداری نے امریکی صدر جوزف جوبائیڈن کی کرونا سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ امریکی صدر کی صحت اور تندرستی کیلئے میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں جبکہ وزیراعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ جوزف بائیڈن کی صحت یابی کیلئے دعاء گوہوں اور نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں۔