پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین میں 3 برس کے دوران 17 عالمی سائنس و ٹیکنالوجی تنظیموں...

چین میں 3 برس کے دوران 17 عالمی سائنس و ٹیکنالوجی تنظیموں کا قیام

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ژونگ گوان کن فورم 2023 کی افتتاحی تقریب میں سائنس و ٹیکنالوجی کامیابیاں پیش کی جارہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ 3 برس کے دوران 17 عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی تنظیمیں قائم ہوئی ہیں۔

چائنہ تنظیم برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کاسٹ) کے مطابق ان تنظیموں میں بین الاقوامی ہائیڈروجن فیول سیل ایسوسی ایشن ، عالمی روبوٹ تعاون تنظیم، عالمی تنظیم برائے نوجوان سائنسدان اور اور ایشیا سیمولیشن فیڈریشن شامل ہیں۔

کاسٹ کا کہنا ہے کہ کاسٹ نیٹ ورک کے 2 ہزار سے زائد ماہرین عالمی تنظیموں میں عہدوں پر فائز ہیں۔

کاسٹ نے عالمی تعلیمی تبادلوں ،سائنسی مقبولیت اور تعلیم میں تعاون سمیت متعدد شعبوں میں عالمی ہم منصبوں سے تعاون مستحکم کرنے کے لئے غیر سرکاری سائنسی اور ثقافتی تبادلوں میں ایک چینل کے طور پر اپنے کردار سے فائدہ اٹھایا ہے۔

کاسٹ کے مطابق 2024 کے دوران کاسٹ کی متعدد تعلیمی سوسائٹیز نے چین میں 1 ہزار سے زائد بین الاقوامی کانفرنسز کی میزبانی کی تھی۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ 2025 کے دوران غیر ملکی سائنسی برادریوں کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلوں کے لئے انتظامی میکانزم بہتر بنانے اوربین الاقوامی غیر سرکاری سائنسی تعاون کو وسعت دینے کا عمل جاری رکھے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!