پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین میں غیرملکی سیاحوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے غیر ملکی...

چین میں غیرملکی سیاحوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے غیر ملکی زبانوں کے گائیڈز کی مانگ میں اضافہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ دا شینگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک غیر ملکی سیاح کسٹم سے گزررہا ہے۔(شِنہوا)

شین یانگ (شِنہوا) ایک سینئر انگلش ٹور گائیڈ سوئی یووے کبھی بھی اتنے مصروف نہیں رہے جتنے وہ اب ہیں۔

  چین کے صوبہ لیاؤ نیانگ  میں  تاریخ اور ثقافت کے مرکز شمال مشرقی شہر شین یانگ میں 17 سال  کے تجربہ کے ساتھ سوئی ایک بے مثال اور دباؤ کے حامل شیڈول کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ وہ ہر ہفتے6 گائیڈڈ ٹورز کرتے ہیں، ٹور کی درخواستوں میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی زبانوں میں کام کرنے والے نئے گائیڈز کی تربیت کے لیے اس کے لیکچرز بھی بڑی تعداد میں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ کاش وہ اپنا کلون تیار کرسکتے۔

چین اپنی ویزا استثنیٰ داخلہ پالیسی میں نرمی جاری رکھے ہوئے ہے،  ملک بھر کے شہر تجسس اور جوش و خروش سے بھرے غیر ملکی سیاحوں کے سیلاب کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔ ’’چین کا سفر‘‘ کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے سوئی جیسے کثیر لسانی گائیڈز چین اور دنیا کے درمیان ثقافتی تبادلے میں ایک اہم پل بن چکے ہیں۔

شین یانگ سے تعلق رکھنے والے سوئی شین یانگ شاہی محل اور لیاؤننگ صوبائی عجائب گھر سے متعلق تفصیل کے ساتھ  انگریزی میں داستانیں پیش کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

وہ چین کی تاریخ اور روایتی ثقافت کو غیر ملکی سیاحوں کے لئے آسان انداز میں بیان کرتے ہیں،اس میں مختلف قدیم ڈھانچوں کی اصل خصوصیات سے لے کر موروثی تبدیلیوں کی کلاسیکی داستانوں تک ہر چیز کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

گزشتہ برس سے انہوں نے غیر ملکی زبان کے ٹور گائیڈز کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے، جنوری میں کاروباری درخواستوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!