پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین، ڈرونز نے گشت سنبھالتے ہوئے ارضیاتی خطرات میں انقلاب برپا کر...

چین، ڈرونز نے گشت سنبھالتے ہوئے ارضیاتی خطرات میں انقلاب برپا کر دیا

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر تائی شان کے ژین ہائی خلیجی مینگروو قومی وٹ لینڈ پارک کا ایک ملازم ڈرون سے پانی کے نمونے جمع کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان نے قدرتی آفات سے نمٹنے کا اہم اقدام کرتے ہوئے تودے گرنے اور جنگلات کی آگ کا شکار پہاڑی ضلع پینگ ژو میں ارضیاتی خطرات کی نگرانی کے لئے بغیر پائلٹ والی فضائی گاڑی(یو اے وی) کا نیٹ ورک تعینات کیا ہے۔

اس سال مارچ کے اختتام تک 7 فکسڈ-ونگ ڈرون ہینگرز اور کئی ملٹی روٹر نظام اس علاقے کی مکمل رسائی حاصل کرتے ہوئے آفات سے نمٹنے کے ردعمل کو 24 گھنٹے کی نگرانی میں تبدیل کر دیں گے۔

اس خود ساختہ یو اے وی نظام میں استعمال ہونے والے ڈرون سیچھوان کے صوبائی دارالحکومت چھنگ دو میں قائم چین کی اہم کمرشل بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی جوآو نے تیار کئے ہیں۔یہ ڈرون ہائی ریزولوشن کیمروں اور جدید سینسرز سے لیس ہیں جو 30 کلومیٹر کے دائرے میں 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ سخت حالات میں بھی اپنی صلاحیتوں پر پورا اترتے ہیں۔

پینگ ژو میں 780 میٹر بلند پہاڑ کے دامن میں واقع سی فینگ ٹاؤن شپ کے ’’سکائی آئی‘‘ نمبر 3 بیس میں موجود یہ ڈرون دریاؤں،جنگلات اور ڈھلوانوں کو بے ضابطگیوں کے حوالے سے سکین کرتے ہیں۔یہ ڈرون حقیقی وقت میں ایچ ڈی تصاویر اور سینسر کے اعدادوشمار کمانڈ سنٹرز کو بھجواتے ہیں۔

اس نظام نے 27 جنوری کو سی فینگ کی لو پینگ کمیونٹی میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران اپنی اہمیت ثابت کی جہاں 2 ہزار کیوبک میٹر تودہ گرنے سے شہری سہولیات کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔پہلے سے پروگرام شدہ فکسڈ-ونگ ڈرون نے اپنی گشت کے وسط میں اس واقعے کا سراغ لگا کر ایمرجنسی ٹیموں کو چند منٹ میں مقام کی نشاندہی کرنے میں مدد دی۔

ان ڈرونز کا دائرہ کار آفات سے بھی آگے ہے۔یہ ڈرون درختوں کے غیر قانونی کٹاؤ کی نگرانی کرتے ہیں،کھوئے ہوئے پیدل چلنے والے افراد کی کھوج لگاتے ہیں اور جنگلات میں لگنے والی آگ یا سیاحوں کے غیر محفوظ روئیے پر اپنے نصب سپیکروں کے ذریعے زبانی انتباہ بھی جاری کرتے ہیں۔

ٹریفک کے انتظام کے حوالے سے براہ راست معلومات اہلکاروں کو موقع پر معائنے کے بغیر ٹریفک اور ہجوم کی نگرانی کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

سی فینگ آزمائشی منصوبہ سیچھوان کی عوامی تحفظ کے لئے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی وسیع کوششوں کا حصہ ہے جو ملک بھر کے پہاڑی علاقوں میں آفات کے جدید نظم و نسق میں مثال قائم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!