روس، ماسکو میں کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کو ایک پریس کانفرنس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا)
ماسکو (شِنہوا) کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ باہمی اتفاق رائے سے کسی بھی وقت روس کا دورہ کرسکتے ہیں۔
مقامی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں روسی وفد کے امریکی دورے کے امکانات پر بات کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ اگر واشنگٹن چاہے تو روسی حکام کے خلاف شخصی پابندیاں فوری طورپر ختم کر سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ روسی اور امریکی صدور کے درمیان مستقبل کی ملاقاتوں کے لئے ’’خصوصی کوششیں‘‘ درکار ہیں جس میں دو طرفہ مسائل کے حل کے لئے ایجنڈے کی تفصیلی تیاری بھی شامل ہے۔
کریملن کے ترجمان نے دونوں صدور کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کو سراہتے ہوئے اسے ایک مضبوط اشارہ قرار دیا کہ اب ہم بات چیت سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم جنگ کی نہیں بلکہ امن کی بات کریں گے۔
