پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینیو اے ای کے اسکیئر کی سنسنی خیز ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں...

یو اے ای کے اسکیئر کی سنسنی خیز ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کی ستائش

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے یابولی میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی فری اسٹائل اسکینگ مردوں کے فری اسکی سلوپ اسٹائل فائنل کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے عبد اللہ الراشد مقابلہ میں حصہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

دبئی (شِنہوا) یو اے ای کے فری اسٹائل اسکیئر عبد اللہ الراشد نے ہاربن میں 2025 کے ایشیائی سرمائی کھیلوں میں اپنی شرکت کو کھیل کے حوالے سے اپنے  کیریئر کا سب سے دلچسپ تجربہ قرار دیا ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں الراشد نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شاندار لمحوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعی شاندار تھا۔ ہاربن کا ماحول لاجواب تھا، مقابلہ اعلیٰ سطح کا تھا اور اتنے بڑے ایونٹ میں مجھے یو اے ای کی نمائندگی کرتے ہوئے انتہائی فخر محسوس ہوا۔

الراشد نے مردوں کے فری اسٹائل اسکینگ کے مقابلے میں حصہ لیا جس میں 6 ممالک اور خطوں کے 11 کھلاڑی شامل تھے۔ انہوں نے مسلسل 3 راؤنڈز میں 60.75 سیکنڈز کے ساتھ 7ویں پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے میں درپیش چیلنجز  کا ذکرکرتے ہوئے الراشد نے سخت موسمی حالات اور اسکینگ کے دشوار علاقے کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کے ذہنی دباؤ کے بارے میں بھی بات کی تاہم انہوں نے کہا کہ وہ توجہ مرکوز کرنے میں کامیاب رہے اور اس لمحے کا لطف اٹھایا۔

مقابلے کی تیاری کے حوالے سے الراشد نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اسکینگ تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے سخت تربیت حاصل کی، اس کے ساتھ ہی جسمانی اور ذہنی تیاری پر بھی توجہ دی۔

انہوں نے اپنے کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پورے سفر میں ان کی بھرپور حمایت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!