منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانخوشاب، نہر میں کشتی الٹنے سے 6بچے ڈوب کرجاں بحق ، ایک...

خوشاب، نہر میں کشتی الٹنے سے 6بچے ڈوب کرجاں بحق ، ایک کو بچا لیا گیا

خوشاب:  خوشاب میں نہر میں کشتی الٹنے سے 6بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ، ایک کو بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خوشاب کی تحصیل نور پور تھل کی شیر گڑھ نہر میں کشتی الٹنے سے 7بچے پانی میں ڈوب گئے ،ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی پہنچ کر بچوں کی تلاش شروع کردی اور ایک بچے کو بچا لیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا حادثے پر ڈی سی خوشاب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ بچوں کو لائف جیکٹس کے بغیر کشتی پر بٹھانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں