جمعہ, اپریل 18, 2025
انٹرنیشنلامریکا کے یمن پر فضائی حملے، 31افراد ہلاک

امریکا کے یمن پر فضائی حملے، 31افراد ہلاک

امریکا کے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میدیا کے مطابق امریکی فوج نے یہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں اور کئی دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

حوثیوں کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق، 13 شہری ہلاک اور 9 زخمی ہوئے، جبکہ صعدہ میں امریکی حملے میں مزید 11 افراد، بشمول 4 بچے اور 1 خاتون جاں بحق ہوئے۔حوثیوں نے امریکی حملوں کوجنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔واضح رہے ٹرمپ نے ایران کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے حوثیوں کی حمایت جاری رکھی تو "امریکا اسے پوری طرح ذمہ دار ٹھہرائے گا اور ہم نرمی نہیں برتیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!