چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ضلع یوہانگ میں تائیوان سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون دیہی بحالی میں حصہ لینے کے لئے ایک قیام گاہ چلا رہی ہیں۔
یو چِی شوان، سال 2018 میں ایک ٹیلنٹ انٹروڈکشن پروگرام کے ذریعے ہانگ ژو آئی تھیں۔ اس کے بعد سے وہ مقامی ثقافت کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ ثقافتی و تخلیقی مصنوعات بھی تیار کر رہی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): یو چِی شوان، تائیوان کی کاروباری خاتون
’’ جب میں نے پہلی بار جنگ شان گاؤں کا دورہ کیا تو مجھے اندازہ ہوا کہ چائے کی صنعت کتنی زیادہ آمدنی پیدا کر سکتی ہے اور جنگ شان چائے کی برانڈ ویلیو کو کس حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ بالکل اس طرح جیسے میری دادی کی آٹھ خزانہ چاول سے بنی پڈنگ ہے۔ جب میں اسے کھولتی ہوں تو پتہ چلتا ہے کہ اس کے اندر کیا ہے اور پھر ہرنوالہ میرے لئے ایک نئی حیرت کا باعث بنتا ہے۔‘‘
یو ، سال 2023 سے قیام گاہ کے ایک منصوبے میں شریک ہیں۔ اس منصوبے میں کسانوں کے10 گھروں کو تبدیل کیا گیا۔ یہ گھر اب ایک شاندار ثقافتی اور سیاحتی مقام بن چکےہیں۔ یہ منصوبہ غیر استعمال شدہ وسائل کو دوبارہ فعال کرتا ہے۔ پھر فنون کے عناصر کو کام میں لاتے ہوئے پرانی عمارتوں کو ایک نئی زندگی دی جاتی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): قِی یانگ گانگ، یو کا خاوند
’’ اس نے اپنے گھر سے دور رہ کر خود کو اس کام کے لئے وقف کر رکھا ہے۔ وہ یوہانگ کی دیہی بحالی میں حصہ لے رہی ہے۔ میں اس پر بہت فخر کرتا ہوں۔‘‘
یو کا ارادہ ہے کہ وہ کسانوں کے گھروں کو مزید خوبصورت بنانا چاہتی ہیں تاکہ شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ایک پائیدار تعلق قائم ہو جائے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): یو چِی شوان، تائیوان کی کاروباری خاتون
’’غیر استعمال شدہ جائیدادوں کو خوبصورت بنا کر اور نئی صنعتوں کو متعارف کروا کر، ہم مقامی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس سے سیاحوں کی بڑی تعداد کو یوہانگ کے بھرپور ثقافتی ورثے کی طرف راغب کرنا ممکن ہوگا۔ یوہانگ کا ثقافتی ورثہ اس کے پکوان، رہائش، سفر، خریداری اور تفریح کے مواقع پر مشتمل ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم اپنے دیہی علاقوں کے لیے ایک بامقصد ورثہ چھوڑ کر جائیں گے۔‘‘
ہانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link