جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینچین میں اے آئی کے تیار کردہ مواد کی شناخت ظاہر کرنا...

چین میں اے آئی کے تیار کردہ مواد کی شناخت ظاہر کرنا لازمی قرار

چین نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے تخلیق یا مرتب کئے گئے مواد کی شناخت کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں جو یکم ستمبر سے نافذ ہوں گی۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے تخلیق یا مرتب کئے گئے مواد کی شناخت کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں جو یکم ستمبر سے نافذ ہوں گی۔

چین کی سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن (سی اے سی) کی جاری کردہ ہدایات کا مقصد اے آئی کے شعبے کی صحت افزا ترقی کو فروغ دینا اور انٹرنیٹ صارفین کو جھوٹی معلومات کی شناخت میں مدد فراہم کرنا ہے۔

حالیہ برسوں میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مسلسل ترقی سے اے آئی کی معاونت سے وسیع مقدار میں آن لائن مواد مختلف صورتوں میں تخلیق یا مرتب کیا گیا ہے جو پھر سائبر سپیس میں پھیلایا گیا۔

سی اے سی کے مطابق اسی طرح اے آئی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال اور جعلی معلومات کے پھیلاؤ میں اضافے سے سماجی تشویش پیدا ہوئی جس سے یہ معیار بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی کہ کس طرح اس مواد کی نشاندہی کی جائے۔

اے آئی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے اس شعبے کے ضابطے کو بہتر بنانے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر بحث چھڑ گئی ہے۔ مثال کے طور پر گزشتہ سال ایک مشہور چینی اداکار کے مداحوں کو دھوکہ دینے کے لئے اس کی اے آئی کے ذریعے تخلیق کردہ تصاویر کا استعمال کیا گیا۔

یہ ہدایات اے آئی کے تیار کردہ آن لائن مواد کو پیداوار اور پھیلاؤ کے تمام عمل کے دوران لیبلنگ کو مربوط کرتی ہیں جس سے مواد تیار کرنے والوں کو مخصوص مقامات پر واضح نشانات شامل کرنا ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!