پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینشاندار ہاربن ایشیائی سرمائی کھیل تاریخی کامیابیوں کے بعد ختم

شاندار ہاربن ایشیائی سرمائی کھیل تاریخی کامیابیوں کے بعد ختم

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب کا منظر-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا) 9ویں ایشیائی سرمائی کھیل کئی دنوں کے مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگئے ہیں جن میں کئی دستوں نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ہاربن انٹرنیشنل کانفرنس،ایگزیبیشن اینڈ سپورٹس سنٹر میں دوستی پر مبنی اختتامی تقریب میں شرکت کی جس میں اولمپک کونسل آف ایشیا(او سی اے) کے نائب صدر ٹیموتھی فوک سن-تنگ نے باضابطہ طور پر کھیلوں کے اختتام کا اعلان کیا۔

کمبوڈیا اور سعودی عرب نے ایشیائی سرمائی کھیلوں میں پہلی مرتبہ شرکت کی۔ہاربن 2025 میں 34 ممالک اور خطوں سے ایک  ہزار 200 ایتھلیٹس کی شرکت کا ریکارڈ قائم ہوا جس سے یہ شرکت کے لحاظ سے تاریخ کا سب سے بڑا ایڈیشن بن گیا۔

چین گیمز میں 32 سونے،27 چاندی اور 26 کانسی کے تمغے جیت کر سرفہرست رہا۔چین نے 2011 میں ہونے والے 7ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں میں قازقستان کا قائم کیا گیا سب سے زیادہ سونے کے تمغے جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

چین کے بعد جنوبی کوریا  16سونے، 15 چاندی اور 14 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ جاپان نے 10 سونے،12 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔9 دستوں نے کم از کم ایک تمغہ حاصل کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

فلپائن نے ایشیائی سرمائی کھیلوں میں اپنی 5 ویں شرکت میں مردوں کے کرلنگ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!