جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستانراولپنڈی،6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی،6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی:ریس کورس پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کیا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم عبدالرحمان نے میری بیٹی کو پیسوں اور گیمز کا لالچ دے کر اپنے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیاہے۔ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسمنٹ اور زیادتی ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!