لاہور:نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران گمبھیر ہو رہا ہے۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیرلیاقت بلوچ نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پرعمل کے لیے سیاسی قیادت کو سیاسی ڈائیلاگ کے دروازے کھولنے پڑیں گے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ 2024ء کے انتخابات عدم استحکام کی خوفناک صورت بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بحرانوں کے خاتمے کے لیے عوامی مینڈیٹ تسلیم کرنا ہو گا۔نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ فارم 45 کی بنیاد پر حقیقی عوامی مینڈیٹ کا حل تلاش کیا جائے۔