چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے ہاربن آئس سنو ورلڈ میں لوگ آئس سلائیڈز س لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
ہاربن(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں 2024 کے دوران آئس و سنو معیشت کا حجم 266.17 ارب یوآن(تقریباً 37.1 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا جس میں آئس و سنو سیاحت کا حصہ 182.33 ارب یوآن تھا۔
صوبائی محکمہ شماریات کے مطابق 2025-2024 کے موسم سرما میں 13 کروڑ 50 لاکھ مقامی اور غیر ملکی سیاح حئی لونگ جیانگ آئے جو گزشتہ برس کے موسم سرما سے 18.5 فیصد زائد ہیں۔ سیاحوں کی خرچ کردہ رقم میں بھی 30.7 فیصد اضافہ ہوا۔
حئی لونگ جیانگ نے رواں سال آئس و سنو معیشت کے لئے ایک شماریاتی نگراں نظام قائم کرنے میں قومی سطح پر پہل کی تھی۔ صوبائی محکمہ شماریات نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹیکس، ثقافتی سیاحت، کھیل، نقل و حمل، زراعت اور دیہی علاقوں اور صنعت و اطلاعات کے محکموں کے تعاون سے اس شعبے سے متعلق اعدادوشمار یکجا کئے ہیں۔
محکمے نے صوبے میں 7 زمروں میں 200 سے زائد اہم سیاحتی منصوبوں کا سروے بھی کیا جس میں بڑے سیاحتی مقامات، خریداری مراکز ، آئس و سنو تفریحی پارکس، اسکی ریزورٹ، عجائب گھر، ثقافت اور فنون کی گیلریاں اور صبح و رات کے بازار شامل ہیں۔ جہاں تقریباً 40 ہزار کاروباری ادارے کام کر رہے ہیں۔
