محققین کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقے چھونگ چھنگ کے ایک غار سے حال ہی میں پانڈا کی ایک کھوپڑی اور ہڈیوں کےمختلف ٹکڑے دریافت ہوئے ہیں ۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف ورٹیبرٹ پیلیونٹولوجی اینڈ پیلیو انتھروپولوجی کے محقق ہوانگ وانبو، نے موقع پر کھوپڑی اور ہڈیوں کےان ٹکڑوں کی شناخت کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ موجودہ دور میں چین کے صوبوں سیچھوان، شانشی اور گانسو کے دور دراز پہاڑی جنگلات ہی دیوقامت پانڈوں کامسکن ہیں۔ چھونگ چھنگ میں مختلف ارتقائی مراحل کے دوران اس سے پہلے بھی پانڈا کی باقیات دریافت ہوچکی ہیں۔ یہ دریافتیں ظاہر کرتی ہیں کہ چھونگ چھنگ ایک لمبے عرصہ تک دیوقامت پانڈا کے لئے ایک مناسب مسکن رہا ہے۔
ہوانگ کے مطابق ماہرین اب دریافت ہونے والی پانڈا کی کھوپڑی کا ڈی این اے تجزیہ کریں گے تاکہ اس کی عمر اور جینیاتی نسل کی شناخت کی جا سکے۔ اس طرح اس کے نسلی ارتقا سے متعلق بھی معلوم ہو سکے گا۔
چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link