بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینچین میں بجلی کے بڑے منصوبے سے 300 ارب کلو واٹ آور...

چین میں بجلی کے بڑے منصوبے سے 300 ارب کلو واٹ آور بجلی کی ترسیل

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے چھانگ جی ہوئی خود مختار پریفیکچر کے علاقے  موری کی قازق خود مختار کاؤنٹی میں شمسی بجلی منصوبہ دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)

ہیفے(شِنہوا) ژون دونگ -وان نان +-1100 کے وی الٹرا ہائی وولٹیج ڈائریکٹ (یو ایچ وی ڈی سی) ترسیلی منصوبے نے 2019 میں اپنے افتتاح کے بعد سے مجموعی طور پر 300 ارب کلو واٹ آور بجلی کی ترسیل کی ہے۔

اسٹیٹ گرڈ انہوئی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ  چین کے شمال مغرب سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے سے ملک کے دیگر حصوں کو بجلی کی ترسیل کا اہم مںصوبوں میں سے ایک ہے۔

یہ سنکیانگ کے چھانگ جی ہوئی خود مختار پریفیکچر سے شروع ہوکر انہوئی کے شوآن چھنگ شہر میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔   اس منصوبے کی خاصیت سب سے زیادہ وولٹیج  ، ترسیل کی سب سے زیادہ صلاحیت اور  دنیا کی طویل ترین ترسیل ہے۔

اس  کی فراہم کردہ بجلی چین کے مشرقی حصے  میں  13 کروڑ 30 لاکھ گھرانوں کی سالانہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے  جو   9کروڑ ٹن معیاری کوئلے کی بچت  اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 25 کروڑ 50 لاکھ ٹن سے زائد کی کمی کے مساوی ہے۔

اس منصوبے کی فعالیت کے بعد سے چین کے مشرقی حصے کو قابل تجدید توانائی کی ترسیل میں مسلسل اضافہ ہوا اور یہ مسلسل 4 برس سے ملک بھر میں یو ایچ وی ڈی سی منصوبوں میں اول نمبر پر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!