چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر شی گازے کی کاؤنٹی ساگیا کے گاؤں پوکون میں زلزلہ زدگان کے لئے قائم عارضی بستی میں ریاستی گرڈ کا عملہ متاثرین کی مدد کررہا ہے۔ (شِنہوا)
لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختارعلاقے کی کاؤنٹی ڈینگری میں گزشتہ ہفتے 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سے منگل کی صبح 8 بجے تک مجموعی طور پر 3 ہزار 614 آفٹرشاکس محسوس کئے گئے۔
چائنہ زلزلہ نیٹ ورکس مرکز کے مطابق زیادہ تر آفٹر شاکس کی شدت 3.0 سے کم تھی۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے 2 شدید جھٹکے پیر کی شب محسوس کئے گئے جن میں سے ایک کی شدت 4.9 اور دوسرے کی 5.0 تھی۔ جس سے کچھ مکانات منہدم ہوگئے۔
ڈینگری کاؤنٹی کے سربراہ تاشی ڈون ڈروپ کا کہنا ہے کہ چونکہ رہائشی پہلے ہی خیموں اور تیارشدہ مکانات میں منتقل ہوچکے تھے اس لئے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دنیا کی بلند ترین چوٹی کوہ قومولنگما کے شمالی بیس کیمپ ڈینگری میں 7 جنوری کو 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 126 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link