جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ ترینچین کا غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشنزمیں شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید...

چین کا غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشنزمیں شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار

بیجنگ: چینی وزارت خا رجہ  کے ترجمان نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی آپریشنز میں شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے۔

ترجمان لین جیان نے یہ بات اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی ۔

انہوں نے کہا کہ چین شہریوں کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے کی مذمت اوربین الاقوامی قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرتا ہے اور اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دےاور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوششیں کرے اورعلاقئی کشیدگی کو مزید بڑھانے سے اجتناب کرے۔

ترجما ن نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ میں انسانی بحران کو کم  کر کے ختم کرنے کی مزید کوششیں کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!