مستونگ: مستونگ میں سیکیورٹی اداروں کے تخریب کاروں کیخلاف آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردی واردات کے بعد سی ٹی ڈی، پولیس، لیویزاور کیو آر ایف نے تخریب کاروں کیخلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے دہشت گردوں کا قلع قمع اور امن کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔