منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینمریم نوازنے 10کروڑ کی انعامی رقم،مخصوص نمبر کی گاڑی ارشد ندیم کے...

مریم نوازنے 10کروڑ کی انعامی رقم،مخصوص نمبر کی گاڑی ارشد ندیم کے حوالے کردی

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے 10کروڑ روپے کی انعامی رقم اور مخصوص نمبر پلیٹ والی گاڑی اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، معاون خصوصی ذیشان ملک سمیت دیگر اراکین کے ہمراہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم سے ملاقات کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر ان کے گاؤں میاں چنوں گئیں،جہاں اولمپین اوران کے اہلخانہ نے مریم نواز کا استقبال کیا،وزیراعلیٰ نے ارشدندیم کی والدہ رضیہ پروین کو گلے لگاکر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلی نے تاریخ ساز کامیابی پر ارشد ندیم کو بھی مبارکباد دی اور اعلان کردہ 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور سپیشل نمبر پلیٹ (92.97)والی ہنڈا سوک گاڑی ان کے حوالے کی۔

وزیراعلی نے جیولین تھرو اسپیشلسٹ کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔اس موقع پر مریم نوازنے گاؤں کی سڑکیں پختہ کرنے، میاں چنوں میں ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں