جمعرات, جنوری 16, 2025
پاکستانگندم خریداری پالیسی میں فراڈ، ایف آئی اے نے سابق جی ایم...

گندم خریداری پالیسی میں فراڈ، ایف آئی اے نے سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد رانجھا گرفتار

لاہور: گندم خریداری کرپشن میں ایف آئی اے نے سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد رانجھا کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گندم خریداری کرپشن کیس کی تحقیقات کے دوران گندم خریداری پالیسی کی تبدیلی پر سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد رانجھا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ایم ڈی پاسکو کی بنائی گئی پالیسی میں کسانوں کی بجائے آڑھتیوں سے گندم خریدنے کا لکھا گیا تھا،ظہور احمد نے گندم خریداری پالیسی فراڈ کر کے تبدیل کی اور تمام ڈسٹرکٹ افسران کو ایم ڈی پاسکو کے دستخط کے ساتھ پالیسی لیٹر جاری کیاجس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی پاسکو کو بھی کیس میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کے مطابق ملزم سے میرٹ پر تفتیش کا عمل جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں