جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ تریننکاح کیس شرمناک، ذاتی زندگی کو سیاست میں لانا گھٹیا ہے، فیصل...

نکاح کیس شرمناک، ذاتی زندگی کو سیاست میں لانا گھٹیا ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نکاح کیس شرمناک تھا، ذاتی زندگی کو سیاست میں لانا گھٹیا ہے، پاکستان میں چیزیں آسانی سے ختم نہیں ہوتی، ابھی بہت مراحل ، کیسز باقی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عدت نکاح کیس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ پاکستان میں آسانی سے چیزیں ختم نہیں ہوتیں، بانی پی ٹی آئی کا نکاح کیس شرمناک تھا، ذاتی زندگی کو سیاست میں لانا گھٹیا چیز ہے،لاجک نہیں جیتے گی لا جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بہت سے مراحل اور کیسز باقی ہیں، چاہے کوئی کتنا ہی آئین اور قانون سے باہر جا کر رعایت دے دے، اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں بارے کیس کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، ، کل آئین اور قانون سے بالاتر ہوکر فیصلہ آیا،یہ مٹھائیاں کھا رہے اور آج بھی خوش ہو رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی باہر آ جائینگے مگر اس کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!