منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینسعودی عرب ’ای اولمپکس سپورٹس گیمز 2025ء‘ کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب ’ای اولمپکس سپورٹس گیمز 2025ء‘ کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب ’ای اولمپکس اسپورٹس گیمز 2025ء‘ کی میزبانی کرے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ای اولمپکس سپورٹس گیمز کی 2025ء میں میزبانی کرے گا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ 12 برس پر مشتمل پارٹنر شپ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ای سپورٹس کے شعبے میں بہت مہارت ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب آئی او سی کے ساتھ شراکت داری اور بین الاقوامی کھیلوں کے لیے ایک مکمل طور پر نئے دور کا خیرمقدم کرنے کے لیے پُرجوش ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اولمپک گیمز میں حصہ لینا کسی بھی کھلاڑی کے لیے بڑے اعزازات کی بات ہوتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں