پیر, مارچ 24, 2025
انٹرنیشنلکینیا-چین شراکت داری سے ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی آئی ہے،عہدیداران

کینیا-چین شراکت داری سے ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی آئی ہے،عہدیداران

کینیا کے دارالحکومت نیروبی کا فضائی منظر-(شِنہوا)

نیروبی(شِنہوا)کینیا کی چین کے ساتھ دیرینہ شراکت داری نے مزید جامع ڈیجیٹل معیشت کی جانب ملک کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

خواتین کے حقوق کے حوالے سے صدارتی مشیر حیرئیتے چگائی نے کہا کہ کینیا نے علم پر مبنی ترقی کرتی ہوئی معیشت کی بنیاد رکھنے کے لئے چینی حکومت اور کمپنیوں سے تعاون کا فائدہ اٹھایا ہے۔

کینیا کے صدر ولیم روتونےملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ کے لئے اکتوبر 2023 میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کئے تھے۔

چگائی کے مطابق تعاون کے اس معاہدے نے نوجوانوں کو ای کامرس اور ریموٹ ورک کے لئے مہارتوں سے آراستہ کرتے ہوئے کینیا کی 47 کاؤنٹیز میں ڈیجیٹل بنیادی سہولیات کی ترقی پروان چڑھائی ہے۔

کینیا کی حکومت نے ہواوے کے اشتراک سے آدھے دن کی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں پالیسی سازوں،صنعتی عہدیداروں اور نوجوان تخلیق کاروں نے سائنس سے متعلقہ شعبوں میں صنفی فاصلے کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

نوجوانوں پر مرکوز پالیسیوں اور قانون سازی کے فروغ کے لئے کام کرنے والے سرکاری ادارے نیشنل یوتھ کونسل کی چیف ایگزیکٹو آفیسر گلوریا واویرا نے کہا کہ کینیا کی مہارتوں پر مبنی چوتھے صنعتی انقلاب کے حصول میں چین کی معاشی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی قابل قدر اسباق پیش کرتی ہے۔

گلوریا نے بتایا کہ نیشنل یوتھ کونسل نے پسماندہ علاقوں میں نوجوانوں کے لئے خاص موبائل ڈیجیٹل خواندگی پروگرام ڈیجی ٹرک کا آغاز کرنے کے لئے ہواوے کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس کا مقصد علم پر مبنی معیشت میں ان کی مکمل شمولیت یقینی بنانا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!