بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینشین ژو-19 کے خلا بازوں کے خلائی اسٹیشن پر نئے تجربات

شین ژو-19 کے خلا بازوں کے خلائی اسٹیشن پر نئے تجربات

شین ژو-19 کے خلاباز کائی شوزے (اوپر) اور سونگ لنگ ڈونگ (نیچے) مدار میں گردش کرنے والے خلائی سٹیشن کے ایئر لاک کیبن کے باہر اور اندر کام کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے شین ژو-19 کے عملے نے مدار میں موجود  تھیان گونگ خلائی اسٹیشن پر 2025 کے آغاز سے  مختلف تجربات کئے ہیں جس پائپ لائن  کامعائنہ کرنےوالے روبوٹ کا ایک تجربہ بھی شامل ہے ۔

چائنہ انسان بردار خلائی ادارے( سی ایم ایس اے)کے مطابق خلا بازوں نے روبوٹ کو ایک نقلی پائپ لائن  میں  رکھا اور اسے توانائی فراہم کی اور ٹاسک بٹن دباکر اسے روانہ کردیا ۔ معائنہ کے بعد روبوٹ پائپ لائن کے داخلی راستے پر واپس آیا جہاں اسے خلابازوں نے اٹھالیا۔

سی ایم ایس اے  کا کہنا ہے کہ  اس  تجربے سے اہم ٹیکنالوجیز کی توثیق  ہوگئی جس میں  مختلف پیچیدہ پائپ لائنوں میں کام کے لئے  روبوٹ کا ڈیزائن اور  چیلنجنگ پائپ لائن ماحول میں متعدد مراحل پر مربوط مکمل جسمانی حرکت کے کنٹرول سے متعلق  صلاحیت شامل ہے۔ اس نے  خلائی اسٹیشن پر خودکار پائپ لائن معائنے کو  ایک مضبوط تکنیکی بنیاد فراہم کی ہے۔

خلائی طب کے تجربات کے دوران عملے نے الیکٹرو اینسیفالوگرافی کے آلات اور سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے کئی تجرابات کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!