جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستانتبادلوں پر پابندی کا خاتمہ،محکمہ تعلیم پنجاب کو 18ہزار سے زائد درخواستیں...

تبادلوں پر پابندی کا خاتمہ،محکمہ تعلیم پنجاب کو 18ہزار سے زائد درخواستیں موصول

لاہور: پنجاب میں تبادلوں پر پابندی کے خاتمے کیساتھ ہی محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی 18ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تبادلوں پر پابندی کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی 18 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو ئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ درخواستیں ویڈ لاک کیٹیگری کے تحت جمع ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق  ویڈ لاک پالیسی کے تحت تبادلوں کیلئے 14 ہزار 2 سو 67 درخواستیں،میڈیکل ڈسیبلٹی کے تحت 2500 درخواستیں جمع،ڈائیورس ہارڈ شپ گراؤنڈ کے تحت 600،لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کو 331 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں درخواستوں پر فیصلے کیلئے خصوصی کمیٹی بنا دی ہے،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!