جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینکبھی نہیں سوچا تھا گیٹ نمبر 4 والے اٹھا لے جائینگے، تعلق...

کبھی نہیں سوچا تھا گیٹ نمبر 4 والے اٹھا لے جائینگے، تعلق ایک بندے سے، جماعت سے نہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا گیٹ نمبر4 والے اٹھا لے جائینگے،میرا تعلق ایک بندے سے، پوری جماعت سے نہیں، جنم جنم کے رشتے والوں سے عام معافی کے اعلان کی گزارش ہے،حکومتی کارکردگی خاک ہوچکی، شہباز کے پاس کچھ ہے نہ کوئی ان کی سنتا ہے، 31 اگست تک فعال ہو رہا ہوں،نئی حکومت کے انٹرویو شروع ہوچکے، 20ستمبر تک ٹیکنو کریٹ حکومت آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے آج دو سال ہوگئے مجھ پر 14 کیسز ہیں، ابھی تک ہمیں چالان نہیں ملے، جو 4 دن جیلوں میں نہیں رہے انہوں نے 164 کے بیان دیئے، ہمارے کیسز میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی آ گئی ہیں،ہم نے ان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہمارے گھروں سے بڑا مال لوٹ کر لے گئی ہے، ہماری خواتین کا زیور، میری گھڑیاں،جوتے تک لے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے 10 لاکھ روپے بھی 9 مئی کے مقدمات میں ڈال دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ گیٹ نمبر 4 والے مجھے اٹھا کر لے جائیں گے، میرا ایک بندے سے تعلق ہے،پوری جماعت سے واسطہ نہیں، لیڈر اور ورکرز کو الگ الگ کیا جائے، لوگوں کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 16 دفعہ وزیر رہنے والے نے 40 دن کا چلہ کاٹا، ہم سرخرو مریں گے۔ انہوں نے آرمی چیف سے9 مئی مقدمات میں عام معافی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ان لوگوں سے گزارش ہے جن کے ساتھ میرا جنم جنم کا رشتہ تھاکہ عام معافی کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، حکومت کی کارکردگی خاک ہوچکی ہے، شہباز کے پاس کچھ ہے نہ کوئی ان کی سنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی کو ایکسٹینشن نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 31 اگست کا دن بہت اہم ہے، فعال ہو رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے، 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے، نئی حکومت کے حوالے سے انٹرویو بھی شروع ہو گئے ہیں،شہباز شریف لیٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام پارٹی آ چکی ہے مگر انہیں استحکام کے سپیلنگ بھی نہیں آتے۔  انہوں نے کہا کہ جیتنے والوں کو ایک پلاننگ کے تحت لایا گیاہے، میرے ووٹ نکالے بھی گئے اور ہارا بھی ہوں، اپنی شکست تسلیم کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!