ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں طلباء کی زیر قیادت عوامی تحریک سے شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کے ایک ہفتہ بعد پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ میں اہم شاہراہوں پر پیر کوفرائض انجام دینا شروع کردیے۔
وزارت داخلہ میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد پولیس اہلکار ہڑتال ختم کرکے ڈیوٹی پر واپس آگئے۔
ڈھاکہ اور ملک کے دیگر مقامات پر بھی پیر کو محدود خدمات کے ساتھ۔ پولیس اسٹیشنز کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد پولیس افسر، اسد الزمان جیول نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ پولیس فورس کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایک آزاد کمیشن بنا کراس کی تنظیم نو کی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پولیس کو کوئی سیاسی جماعت استعمال نہ کر سکے۔