جمعرات, جنوری 16, 2025
انٹرنیشنلافغانستان میں ترقیاتی اور تعمیرومرمت کے 468 منصوبے شروع

افغانستان میں ترقیاتی اور تعمیرومرمت کے 468 منصوبے شروع

کابل: افغانستان کی نگران حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران ترقیاتی اور تعمیرومرمت  کے 468 منصوبے شروع کیے ۔

وزارت برائے پبلک ورکس  کے ترجمان اشرف حق شناس نے پیر کوبتایاکہ ان میں سے  کچھ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، ان منصوبوں سے15 ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار ملا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 1ہزار کلومیٹر سے زیادہ شاہراہوں کی تعمیر نو کا کام جاری ہے۔

افغانستان کی  نگراں حکومت کا معاشی چیلنجزسے نمٹنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جنگ سے تباہ حال ملک میں مزید ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کرنے کا پلان ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں