پیر, مارچ 24, 2025
انٹرنیشنلیوکرین سرحد پر کشیدگی کے باعث روسی علاقے بیلگوروڈ سے شہریوں کاانخلا

یوکرین سرحد پر کشیدگی کے باعث روسی علاقے بیلگوروڈ سے شہریوں کاانخلا

ماسکو: روس نے  یوکرین سرحد پر فوجی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث اپنے علاقے بیلگوروڈ سےشہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی شروع کردی ہے۔

بیلگوروڈ کے گورنر ویاچسلاو گلاڈکوف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ کراسنویاروزسکی کی سرحد کے قریب دشمن کی سرگرمیوں کی وجہ سے کشیدہ صورتحال کا سامنا ہے۔

گورنر نے اس یقین کااظہار کیا کہ  فوج اس خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھائے گی۔ تاہم رہائشیوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے، ضلع کراسنویاروزسکی کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا آغازکیا جارہاہے۔

گلیڈکوف نے کہا کہ انخلاء کے لیے  انتظامات کیے جارہے ہیں جس کے لیے ٹرانسپورٹ بھیج دی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!