جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینایجنڈا برائے پائیدار ترقی 2030 کے حصول کے لیے نوجوانوں کی حمایت...

ایجنڈا برائے پائیدار ترقی 2030 کے حصول کے لیے نوجوانوں کی حمایت کرنا ہوگی:یو این ڈپٹی سیکرٹری جنرل

بیجنگ: اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا کہ نوجوان اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے لیے  ایک محرک قوت ہیں انہوں نے نوجوانوں کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون پر زور دیا۔

بیجنگ میں پیرکو شروع ہونے والے ورلڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فورم 2024  کے شرکا کے لیے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں امینہ محمد نے حکومتوں، کثیرالجہتی تنظیموں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی سے نوجوانوں کو اپنی آواز پہنچانے کے لیے وسائل اور پلیٹ فارم مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔

"ایک بہتر مستقبل کے لیے ایک ساتھ” کے عنوان سے جاری اس فورم میں 130 سے زیادہ ممالک اور 20 بین الاقوامی تنظیموں کے 2 ہزار سے زیادہ نوجوان آن لائن اور آن سائٹ حصہ لے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یو این یوتھ آفس نوجوانوں کی آواز کو بلند کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے نظام اور دنیا بھر میں متعلقہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے گا۔

امینہ محمد نے  نوجوانوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے میں معیاری تعلیم اور ہنر کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!