نان جنگ: چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر چھانگ ژو میں آسمانی بجلی گرنے سے پارک کا ایک پویلین منہدم ہوگیاجس سے 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
آسمانی بجلی گرنے کا یہ واقعہ چھانگ ژو اقتصادی ترقیاتی زون کے قصبے ہینگ شان چھیاؤ میں گزشتہ شب 8 بجکر 36 منٹ پرپیش آیاجس سے پویلین منہدم ہوا۔ پویلین میں لوگوں نے بارش سے بچنے کے لئے پناہ لی ہوئی تھی۔
گزشتہ رات گئے تلاش اور بچاؤ کا کام مکمل کرکے تمام 16 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ ان میں سے 6 شدید زخمی تھے جو دوران علاج چل بسے جبکہ باقی 10 کی حالت مستحکم ہے۔
واقعہ کی تحقیقات جاری ہے جبکہ مقامی حکام حفاظت یقینی بنانے کے لئے عوامی سہولیات کا ایک جامع جائزہ بھی لیں گے۔