جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرٹینمنٹسنت پر عمل کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا آپ کو دہشتگرد...

سنت پر عمل کرنے کا مطلب ہے کہ دنیا آپ کو دہشتگرد سمجھے: لکی علی

گلوکار لکی علی کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں سنت پر عمل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی نظر میں آپ دہشت گرد ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گلوکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہی سب کی توجہ حاصل کر لی۔

انہوں نے دنیا بھر میں مسلمانوں کی حالت زار دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ جاری کی جس نے گلوکار کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

لکی علی نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ آج کے دور میں مسلمان ہونا خود کو تنہا کرنے کے مترادف ہے، اگر آپ سنتِ محمدی ﷺ پر عمل کریں تو خود کو تنہا پائیں گے، آپ کے دوست آپ کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ سنت کی پیروی کرنے والے کو یہ دنیا دہشت گرد کہہ کر پکارتی ہے۔اس پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے لکی علی کے مداحوں نے اُنہیں حوصلہ دیا اور یقین دلایا کہ وہ اکیلے نہیں بلکہ سب اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ لکی علی کا اصل نام مقصود محمود علی ہے، وہ مرحوم بھارتی اداکار محمود علی کے صاحبزادے ہیں۔لکی علی نے اپنی گائیکی کے ذریعے کئی بالی ووڈ فلموں کو سُپر ہٹ کروایا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!