غزہ: حماس اور اسرائیل نے غزہ میں اقتدار عبوری حکومت کو سونپنے پر اتفاق کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے غزہ میں سویلین حکومت ، الفتح یا فلسطینی اتھارٹی کے افراد پر مشتمل فورس کے حق میں غزہ کی حکمرانی چھوڑنے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں اقتدار عبوری حکومت کو سونپنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ عبوری حکومت کے قیام کے بعد معاہدے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطاق اس دوران فلسطینی اتھارٹی کی حمایت یافتہ فلسطینی فورس اس پٹی پر حکومت کرے گی۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق جنگ بندی شرط بارے لیکس سے ظاہر ہوتا ہے حماس نے تحریری گارنٹی لینے کی شرط چھوڑ دی ہے اور وہ سلامتی کونسل کے فیصلے پر فریم ورک معاہدے کے طور پر مطمئن ہے جبکہ اسرائیل نے شرط رکھی ہے کہ اگر حماس نے اپنی طاقت دوبارہ بنانے کی کوشش کی تو وہ لڑائی دوبارہ شروع کر دے گا۔رپورٹ کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلات طے ہونا ابھی باقی ہیں۔