جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینچینی وزیرخارجہ کی تھائی شہزادی سے ملاقات

چینی وزیرخارجہ کی تھائی شہزادی سے ملاقات

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی مملکت تھائی لینڈ کی شہزادی ماہا چھکری سرندھورن سے بیجنگ میں ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں مملکت تھائی لینڈ کی شہزادی ماہا چھکری سرندھورن سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے سب سے پہلے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے شاہ ماہا وجیرالونگ کورن کو تہنتیی پیغام دیا اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں تعزیت کا اظہار کیا۔

شہزادی سرندھورن کو چینی عوام کی قریبی دوست اور چین۔ تھائی لینڈ دوستی کی سفیر کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ سرندھورن نے چین بھر میں اپنے 55 دوروں میں چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی کامیابیوں کا مشاہدہ کیا ہے اور تھائی عوام کو چینی جدت کے بارے میں بتایا جس سے دوطرفہ تبادلوں کو بہت فروغ ملا ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو چین۔ تھائی لینڈ دوستی کے اگلے 50 سال کے سنہری سال کے آغاز کے موقع کے طور پر لیا جا سکے۔

سرندھورن  نے کہا کہ تھائی شاہی خاندان چین کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ تھائی لینڈ چین کے ساتھ زراعت، ٹیکنالوجی اور ثقافت پر عملی تعاون سے فائدہ اٹھاتا ہے اور چین کے ساتھ دوستی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!