پیر, مارچ 24, 2025
پاکستانجناح ہائوس حملہ کیس ، علیمہ و عظمی خان کو بے قصور...

جناح ہائوس حملہ کیس ، علیمہ و عظمی خان کو بے قصور قرار دیدیا، کیس خارج

پولیس نے جناح ہائوس حملہ کیس میں علیمہ و عظمی خان کو بے قصور قرار دے دیا، کیس خارج کردیا گیا۔بدھ کو اے ٹی سی لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان وعظمی خان کیخلاف 9مئی مقدمات میں عبوری ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی، علیمہ خان عدالت کے روبرو حاضر ہوئیں۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کیخلاف تفتیش مکمل ہے، دونوں جناح ہائوس کیس میں بے قصور ہیں۔تفتیشی افسر کے بیان کے بعد علیمہ اور عظمی خان نے جناح ہائوس کیس میں ضمانت درخواستیں واپس لے لیں، عدالت نے عبوری ضمانتیں واپس لینے کی بنا پر کیس خارج کر دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!