ہفتہ, دسمبر 6, 2025
انٹرٹینمنٹوالد نے سیاست میں آنے کی تجویز دی جو میں نے قبول...

والد نے سیاست میں آنے کی تجویز دی جو میں نے قبول نہیں کی، اداکار نورالحسن

اداکار و میزبان نورالحسن نے کہا ہے کہ میرے والد کی نواز شریف کے والد محمد شریف کیساتھ بہت اچھی دوستی تھی اور والد نے مجھے سیاست میں جانے کی بھی تجویز دی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ مجھے سیاست میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں تھی۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی یونیورسٹی کے دنوں کی ایک یادگار بات شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 1993 میں جب میں ماسٹرز کر رہا تھا اور نواز شریف کی حکومت پہلی بار گرائی گئی اور پھر بحال ہوئی تو اس خوشی کے موقع پر میں اپنے ڈیپارٹمنٹ مٹھائی لے کر گیا تھا تاکہ جشن اپنے ساتھیوں کے ساتھ بانٹ سکیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں جوانی کے دنوں سے کسی خاص سیاسی پارٹی کو سپورٹ نہیں کرتا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جو بھی شخص ملکی مفاد کیلئے اچھا کام کر رہا ہو، اسے سپورٹ کرنا چاہئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!